نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت صحت مند ہندوستان بنانے کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی پر کام کر رہی ہے مسٹر مودی نے منگل کو صحت کے شعبے میں بجٹ کے التزامات کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں صحت کے شعبے میں الاٹمنٹ غیر متوقع ہے اور اس سے ہر شہری کو بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس وبا کی وجہ سے کافی مشکل اور چیلنجنگ تھا۔ اس چیلنج پر قابو پانے اور بہت سی جانوں کو بچانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس کا سہرا حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کاوشوں کو دیا۔
صحت مند ہندوستان کے لئے حکومت ہمہ جہت
حکمت عملی پر کام کر رہی ہے: مودی
انہوں نے ملک کو صحت مند بنانے کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکمت عملی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کو فروغ دینا ہے۔ ایسے اقدامات جیسے کہ سوچھ بھارت ابھیان ، یوگا ، حاملہ خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور ان کا علاج جیسے اقدامات اس کے حصے ہیں۔دوسری حکمت عملی غریبوں کو سستا اور موثر علاج مہیا کرانا ہے۔ ایوشمان بھارت اور پردھان منتری جن اوشدھی سینٹر جیسی اسکیمیں اس سمت میں کام کررہی ہیں۔
تیسری حکمت عملی صحت کے بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے معیار اور تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں پورے ملک میں ایمس جیسے اداروں کو بڑھانے اور میڈیکل کالجوں کی تعداد بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔