نئی دہلی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کوڈ وبا کو روکنے کے لئے وی کسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں ، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے ٹیکے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین ، امریکہ ، برطانیہ ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی ، مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔