مہاتما گاندھی کے خیالات و جذبات سے سنیما بھی اچھوتا نہیں

0
273

ممبئی، 2 اکتوبر ( یو این آئی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خیالات، ہم وطنوں کے تیئں احترام و جذبات سےسنیما بھی اچھوتا نہیں رہا ان کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر متعدد فلمیں بنائی گئی ہیں

ہدایت کار رچرڈ ایٹن برو سے لے کر راجکمار ہیرانی جیسے فلمسازوں نے گاندھی جی پر فلمیں بنائی ہیں پرانے زمانے کے گاندھی ازم سے لے کر نئے زمانے کی گاندھی گری تک ناظرین کو خوب پسند آئی۔
سال 1982 میں ریلیز رچرڈ ایٹن برو کی ہدایت میں بنی فلم گاندھی میل کا پتھر ثابت ہوئی

اینگلو انڈین پروجیکٹ کے طور پر بنی فلم ’گاندھی‘ میں ہالی وڈ اداکار بین کنگلسلے نے مہاتما گاندھی کا کردار نبھایا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=B7I6D3mSYTE

اس فلم میں بین کنگسلے کے علاوہ امریش پوری، اوم پوری ، روہنی ہتھنگڑی اور روشن سیٹھ جیسے فنکار موجود تھے ۔
یہ فلم گاندھی جی بہترین سوانح سمجھی جاتی ہے اور اس فلم نے آٹھ آسکر کے ساتھ ہی بافٹا ، گریمی ، گولڈن گلوب اور گولڈن گلڈ سمیت 26 ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔

اس فلم میں بہار کے اس تاریخی چمپارن ستیہ گرہ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جس نے ہندوستان میں ان کے عدم تشدد تحریک کی بنیاد رکھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here