ایم ایس دھونی کی نقل کر رہے تھے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، سوشل میڈیا پر جم کر ہوئے ٹرول

0
379

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھلے ہی سری لنکا کے خلاف دوسرے ونڈے میں بہترین جیت درج کی لیکن ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا وقت فی الحال کچھ خاص اچھا نہیں چل رہا ہے۔ پاکستان نے چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو 67 رن میں شکست دی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

 

ونڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ کراچی میں کھیلے گئے ونڈے میں ایسا دلچسہ نظارہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد پاک کپتان سرفراز احمد سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہوئے۔

دراصل سری لنکا کے خلاف مقابلے کے دوران پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ایس اکام کیا جس سے ان کا موازنہ ایم ایس دھونی سے ہونے لگا جس کا سوشل میڈیا پر جم کر مزاق بنا۔ پاکستان سے ملے 306 رن کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی آدھی ٹیم28 رن پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ٹیم پر اپنے سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا بحران منڈرا رہا تھا تبھی شیہان جے سوریہ اور داسن شناکا نے چھٹے وکٹ کیلئے 177 رن کی ریکارڈ ساجھیداری کر ڈالی۔ گرم اور امس بھرے حالات میں بلے بازی کے دوران 34 ویں اوور میں جے سوریہ کی نسوں میں کھینچاؤ ہو گیا اور وہ زمین پر لیٹ گئے۔

دھونی نے فاف ڈو پلیسی کی مدد کی تھی

اس کے بعد پاکستان کے کپتان جے سوریہ کے پاس آئے اور ان کی مدد کرنے لگے۔ جلد ہی جے سوریہ واپس اٹھ گئے اوراپنی اننگ کو آگےبڑھایا۔ اس کے بعد سرفراز کا موازنہ ایم ایس دھونی سے کیا گیا۔ در اصل سال 2015 میں ممبئی میں ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کی بھی ایم ایس دھونی ٹھیک اسی انداز میں مدد کی تھی۔ اس کے بعد تو سوشل میڈیا پر جیسے تبصروں کا سیلاب سا آگیا۔ لوگوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر سھونی کی نقل کا الزام لگایا اور ان کا خوب مزاق بھی بنایا۔

 

حالانکہ شیہان اور داسن شناکا کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے ہوئی 177 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری بھی سری لنکا کو شکست سے نہیں بچا سکی۔ آخری دس اووروں میں پاکستان نے زبردست واپسی کا اور مہمان ٹیم کو 238 ررنوں پر سمیٹ دیا۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 67 رنوں سے اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سریز میں 1-0 سے سبقت بھی حاصل کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here