یوپی میں 5 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

0
125

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے پانچ افسران کا تبادلہ کردیا۔


ذرائع کے مطابق پی اے سی کمانڈنٹ مرادآباد منی راج کو علی گڑھ کا نیا سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)بنایا گیا ہے مسٹر راج آکاش کلہاری کی جگہ لیں گے جنہیں لکھنؤ پی اے سی کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے ۔

وہیں بہرائچ کے ایس پی گورو گروور کو متھرا کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے ۔ گرور سلبھ ماتھر کی جگہ لیں جنہیں اسپیشل انوسٹی گیشن(لکھنؤ) کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے ۔

اور پی اے سی(وارانسی) کے کمانڈنٹ ویپن کمار مشرا کو بہرائچ کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق افسران کے تبادلے کا حکم نامہ جمعہ کی دیر شب میں جاری کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here