ترکی میں ایک دن میں کورونا کے 2131 نئے معاملات

0
57

انقرہ 28 اپریل (ژنہوا) عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طور پر پھیلاؤ کی وجہ سے ترکی میں اس انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2131 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس دوران 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


مسٹر کوکا نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 112261 ہوگئی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے 2900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 20143 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے ملک میں اب تک مجموعی طور پر 918885 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔
ترکی میں33791 افراد کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here