الور، 03 اپریل : راجستھان میں ضلع الور کے تتارپور تھانہ پولیس نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک سابق طلبا یونین کے صدر کلدیپ یادو کے علاوہ منیش، مونو، وپن، انکیت، لوکیش ، روی ، پرمود،
ہیمنت، نتیش سمیت 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
भारतीय किसान यूनियन के राष्ट्रीय प्रवक्ता और किसान मसीहा चौधरी राकेश टिकैत जी के ऊपर हुई जानलेवा हमले के विरोध में भारतीय किसान यूनियन ने एनसीआर चीफ सेक्रेटरी चौधरी मांगे राम त्यागी के नेतृत्व में
गढ़- बुलंदशहर स्टेट हाइवे जाम किया गया।
ये संघी षडयंत्र है।@RakeshTikaitBKU pic.twitter.com/gC2p08skwZ— Mangay Ram tyagi (BKU) (@mangayramtyagi) April 2, 2021
پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے۔
دوسری طرف اس معاملے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے رہنماؤں میں الزام تراشی کا دورہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس رہنما اور ریاست کے وزیر ٹیکارام جولی نے اس واقعہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا بی جےپی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔