Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeSliderکسان لیڈرراکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار

کسان لیڈرراکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار

الور، 03 اپریل : راجستھان میں ضلع الور کے تتارپور تھانہ پولیس نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کسان لیڈرراکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک سابق طلبا یونین کے صدر کلدیپ یادو کے علاوہ منیش، مونو، وپن، انکیت، لوکیش ، روی ، پرمود،
ہیمنت، نتیش سمیت 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے۔
دوسری طرف اس معاملے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے رہنماؤں میں الزام تراشی کا دورہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس رہنما اور ریاست کے وزیر ٹیکارام جولی نے اس واقعہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا بی جےپی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular