9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
سعدیہ سحر ،لکھنؤ
یہ دیس ہے میرا پیارا دیس
اس دیس سے پیارا نہیں کوئی دیس
اس دیس کی مٹی پہ دن رات ہیں ہم کھیلے
اور اسی کی گلیوں میں گزرے دن بچپن کے میرے
اس دیس کی مٹی سے ہے مجھکو محبت انی
ہوتی ہے اک بچے کو جیسے ماں سے محبت اپنی
بچپن کی یاد دلاتا ہے یہ میرا پیارا دیس
یہ دیس ہے میرا پیارا دیس.
اس دیس کی خاطر جیتی ہوں اس دیس پہ مرنا ہے مجھکو
اس دیس پہ کوئ آنچ آئے برداشت نہ ہوگا مجھکو
تن من دھن سب واروں اس پر
جی جان سبھی کچھ ہاروں اس پر
مجھے جان سے پیارا ہے یہ میرا پیارا دیس
یہ دیس ہے میرا پیارا دیس
٭٭٭





