کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد ضروری

0
158

سنبھل بہجوئی کلکٹریٹ میں ڈی ایم اویناش کرشن نے کیا اظہار خیال


سنبھل(پی این این) بہجوئی کلکٹریٹ میں ڈی ایم کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے ساتھ غور و خوص کیا گیا ، ڈی ایم نے اب تک کی کارگزاری کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کی وجہ سے اس پر کافی حد تک قابو پایا جاسکا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم کے بارے میں بھی محکمہ فوڈ کے افسران سے بات چیت کی گئی اور کالا بازاری کرنے والون کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے راشن کی تقسیم کو مستحقین تک پہونچانے کی ذمہ داری ہم لوگوں کو سونپی ہے اس پر پوری ایمانداری کے ساتھ عمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ سماجی دوری بنائے رکھنے کیلئے چاروں طرف سختی سے کام لیا جائے بینکوں، بازاروں اور سرکاری آفس میں اس کے نفا ذ کو یقینی بنانے کی طرف توجہ دیں ڈی ایم نے کورنٹین اور آئسو لیشن سینٹر میں انتظامات کے بارے میں جانکاری لی اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مسلسل معائینہ کرتے رہیں کورنٹین میں جو مزدور باہر سے آئے ہیں ان کی دیکھ ریکھ کی جائے کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انھوں نے بے ضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کرروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم وغیرہ بھی موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here