Saturday, April 27, 2024
spot_img

نظــم

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

ہاجرہ نور زریاب
وطن کی محبت میں ڈوبے رہیں گے
جئیں گے یہیں پر یہیں پر مریں گے
نشاں ہے ترنگا جہاں بھر سے نیارا
محبت سے رہنا ہے شیوہ ہمارا
پسندیدہ ہے امن اور بھائی چارہ
یہی اپنا پیغام اپنا اجارہ
جہاں بھر کو ہم اپنا پیغام دیں گے
سدا فخر خاکِ وطن پر کریں گے
جئیں گے یہیں پر یہیں پر مریں گے
الگ سب کےمذہب الگ سب کی بھاشا
مگر ایک بستی گلی اور کوچہ
دیوالی کہ ہولی، دسہرہ کہ پولا
سبھی کے لئے عام ہوتا ہے میلہ
اگر عید آئی گلے سب ملیں گے
نئے رنگ کے پھول کھلتے رہیں گے
جئیں گے یہیں پر یہیں پر مریں گے
چلو گائیں سب مل کے قومی ترانہ
جو ہے ملک اور قوم و ملت کا گانا
ہر اک بچّہ بچّہ ہے جس کا دِوانہ
محبت اخوت کا ہے جو خزانہ
چلو ایک جھنڈے کے نیچے چلیں گے
نہ سرحد پہ دشمن سے اب ہم ڈریں گے
جئیں گے یہیں پر یہیں پر مریں گے
آکولہ مہاراشٹر انڈیا

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular