Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldناؤ ، کٹھوا اور سہسرام واقعہ کے مجرمین کو کیفر کردار تک...

ناؤ ، کٹھوا اور سہسرام واقعہ کے مجرمین کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے

گھنٹہ گھر پر یو اے ایچ، ایس آئی او سمیت دیگر تنظیموں کا پر امن احتجاج

لکھنؤ (13 اپریل) کشمیر کے کٹھوا کے خانہ بدوش گجر برادری سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی آصفہ ، اناؤ اور ساسارام میں ہوئے آبروریزی و قتل کے معاملہ پر ایس آئی او آف انڈیا یوپی سینٹرل نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا ہے ۔ جس طرح سے ایک آٹھ سالہ معصوم بچی کو اغوا کیا گیا اور اسے آٹھ دن تک مندر میں رکھ کربیہوشی کی دوا دے کر اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کرکے لاش کو جنگل میں پھینک دیا گیا۔
کٹھوا، اناؤ اور سہسرام کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا اور یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ سمیت دیگر سماجی و طلبا تنظیموں نے مل کر گھنٹہ گھر پر پر زور احتجاج کیا۔ جس کے ذریعہ سے حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کو انصاف دلایا جائے ساتھ ہی مجرمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس قسم کی حیوانیت آئندہ نہ ہوسکے۔
احتجاج کو خطاب کرتے ہوئے ایس آئی او یوپی سینٹرل کے صدر حلقہ محمد آصف اکرم نے کہا کہ حکومت اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے ایسا قانون بنائے جس سے اس قسم کی حرکت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ اس قسم کے حادثات پر روک لگ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے خواتین اور مظلوم طبقات پر جس طرح سے ظلم و زیادتی ہو رہی ہے ، وہ ایک جمہوری ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
اس کے علاوہ پروگرام کو سابق آئی پی ایس ایس آر داراپوری نے پروگرام میں موجود حاضرین سے کہا کہ کٹھوا میں آٹھ سالہ معصوم بچے کے قتل کے ساتھ پورا ملک دہشت میں آ گیا ہے۔ اسی طرح اناؤ کے واقعہ نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ کس طرح سے معاشرے کے تانے بانے کو بکھیرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی عزت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو واقعات کے علاوہ، ملک میں کئی جگہوں پر مسلسل ایسے واقعات ہو رہے ہیں اور ہم تماشہ بین بنے ہوئے ہیں۔ ان واقعات سے اقتدار کی چوٹی پر بیٹھے لوگوں کے لئے فرق کا باعث نہیں ہے لیکن آج کے مظاہرہ کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ لوگوں میں ابھی انسانیت باقی ہے۔
یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ کے علیم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اناؤ میں ہونے والا حادثہ نے ریاستی حکومت کے لاء اینڈ آرڈر کی قلعی کھولتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کٹھوا میں ہونے والے حادثے نے جموں میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ ایس آئی او آف انڈیا مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ مجرمین کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ اناو کے متاثرین اور آصفہ کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔
اس کے علاوہ پروگرام کو ڈاکٹر عمیر منظر، محمد شان، جماعت اسلامی کے محمد صابر خان، اے پی سی آر کے نجم الثاقب، محمدر اشد، محمد افضل، عبداللہ شہیمی، صدف جعفر، رفعت فاطمہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر لکھنؤ یونیورسٹی، بی بی ڈی یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (لکھنؤ کیمپس) و دیگر یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا بڑی تعداد میں شریک تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular