Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنو کیمپس میں ’برسرموقع ‘داخلہ ۲۸ جولائی...

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنو کیمپس میں ’برسرموقع ‘داخلہ ۲۸ جولائی کو

لکھنو۲۶ جولائی(پریس ریلیز)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنو کیمپس میں داخلے جاری ہیں ۔وہ طلبہ جو اب تک کسی وجہ سے بی۔اے اور ایم ۔اے میں داخلہ نہیں لے سکے ہیں ان کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ ۲۸ جولائی کو برسرموقع لکھنو کیمپس میں آکر داخلہ لے سکتے ہیں ۔یہ اطلاع کیمپس کے انچارج ڈاکٹر عبد القدوس نے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ داخلہ کے امیدواروں کو پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.manuu.ac.in)پر آن لائن فارم بھرنا ہوگا اور پھر ۲۸ جولائی کو صبح ۹ بجے تمام اسنادا وردیگر کاغذات کے ساتھ کیمپس آنا ہوگا تاکہ ان کا داخلہ ہوسکے۔واضح رہے کہ مانو لکھنو کیمپس میں اردو،عربی،فارسی اور انگریزی میں ایم ۔اے پروگرام ہے جبکہ بی۔اے میں ان زبانوں کے علاوہ تاریخ،سیاست اور اسلامک اسٹڈیزکے مضامین کا اضافہ کیا گیا ہے۔کیمپس کے انچارج ڈاکٹر عبد القدوس نے امید ظاہر کی ہے کہ طلبہ سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ مانو لکھنو کیمپس 9450760430

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular