Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمقدس خون

مقدس خون

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

 

مہتاب منیر

خون کا عطیہ دینے والوں کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے جس کا اہم مقصد خون کا عطیہ دینے کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اور اس کے ساتھ خون کا عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ عقیل اپنے کمرے میں اس موضوع پر ایک شاندار تقریر تیار کررہا تھا اور خود ہی داد بھی دیتا تھا ۔۔۔۔۔
جب میں اپنا مقالہ شروع کروں تو میں سب سے پہلے بآواز بلند کہوں گا “خون انسانی جسم کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنی اس کے لئے آکسیجن۔ جسم میں خون کا بہاؤ ہی زندگی کی علامت ہے۔یوں انسانی جسم کے بہت سے ایسے اعضاء ہیں جن کا انسان کسی دوسرے کو عطیہ دے سکتا ہے لیکن خون اپنا ایک نایاب اور منفرد مقام رکھتا ہے اور خون کا عطیہ کرنا سب سے ہی آسان عمل ہے بہ نسبت دوسرے اعضاء کے۔ خون کا عطیہ دینے والے کے چند منٹ کسی کو پوری زندگی کا وقت دے سکتے ہیں کیونکہ خون ایک انسان کے لئے دنیا میں سب سے ذیادہ قیمتی چیز ہے ۔۔۔۔۔۔”
پرنسپل کھڑے ہوکر میری حوصلہ افزائی کریں گے ۔۔۔۔ سامعین تالیاں بجائیں گے ۔۔۔۔ اور میں ان سبھوں کا شکریہ ادا کرکے پھر سے اپنا مقالہ پڑھنا شروع کروں گا ۔۔۔۔۔
عقیل نے اپنا مقالہ جب مکمل طور پر ترتیب دیا تو اس نے اپنا مقالہ روانی سے دہرانا شروع کیا تاکہ ہونے والے سیمنار میں اسے پڑھنے میں کوئی غلطی نہ ہو جائے لیکن جوں ہی اس نے مقالہ پڑھنا شروع کیا تو وہ حیران ہوا کہ آخر خون کا عطیہ دینا کا عالمی دن کب منایا جاتا ہے؟ ہاں ہر سال چودہ جون کو دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے ۔۔۔ نہیں چودہ جون نہیں ہے ۔۔۔۔۔!
اگر چودہ جون صحیح ہے تو کشمیر میں پھر اسی دن کیوں نہیں منایا جاتا یہاں ہر روز خون کا عطیہ کیوں دیا جاتا ہے کیا۔۔۔! یہاں کے اسکالروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی یہ معلوم نہیں کہ کہ خون کا عطیہ دینے کا عالمی دن کب ہوتا ہے! کیا ہمارا کشمیر دنیا کا حصہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ عقیل اب اسی سوچ میں پڑھ گیا کہ آخری کشمیر میں خون کا عطیہ کا کوئی مخصوص دن کیوں نہیں ہے! اسے اب اپنا محنت سے تیار کیا ہوا مقالہ بےکار نظر آرہا ہے کہ جس دن میں اپنا مضمون سامعین کو پیش کروں کیاوہ خون کے عطیہ دینے کا دن ہوگا بھی کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟
عقیل پریشانی کے عالم میں اپنے مقالے کو دیکھتا ہے کہ میں کون سی تاریخ لکھوں ۔۔۔۔۔! ہاں گیارہ اکتوبر صحیح ہے کیونکہ اس دن کشمیری اسکالر نے خون کا عطیہ دیا ہے۔ ہاں انہیں صحیح معلوم ہوگا وہ پی ایچ ڈی اسکالر تھا! انہوں نے صحیح تاریخ میں خون کا عطیہ دیا ہوگا۔۔۔۔! عقیل نے قلم ہاتھ میں لیا اور چودہ جون کی جگہ اب گیارہ اکتوبر کو قلم بند کرنا چاہ رہا تھا کہ اسی دوران ان کے دوست جو خود اسی موضوع پر اپنا مضمون تیار کر رہا تھا کی کال آئی ۔۔۔۔ ہیلو واجد ۔۔۔۔۔ ہاں عقیل آپ نے اگر اپنا مضمون تیار کیا ہے تو مجھے آپ کی مدد چاہئے۔۔۔
یار کشمیر میں یہ دن کب منایا جاتا ہے؟واجد نے پوچھا۔
مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آتی کہ آخر کون سا دن ہے میں گیارہ اکتوبر لکھنے والا تھا کہ آپ کی کال آئی عقیل نے جوباً کہا
گیارہ اکتوبر! واجد نے حیران ہوکر پوچھا؟
ہاں گیارہ اکتوبر اس دن تو ڈاکٹر صاحب نے اپنے خون کا نذرانہ جو پیش کیا ۔۔۔۔
میں ابھی دیکھ رہا تھا کہ آج کلگام میں اور سات نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا کیا انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ دن کب منایا جاتا ہے پھر وہ آج کیوں پورے کشمیر کو اپنے خون سے رنگ دیتے ۔۔۔۔واجد نے کہا!
واجد میں سوچتا ہوں کہ شاید ہمارا کشمیر دنیا کا حصہ نہیں ہے اسی لئے یہاں خون دینے کے لئے کوئی ایک دن مقرر نہیں ہے عقیل نے ناک چڑھا کے جواب دیا ۔۔۔۔۔
اچھا واجد آپ ابھی رہنے دے میں پاپا سے پوچھ کے آتا ہوں انہیں ضرور معلوم ہوگا اور پھر آپ کو فون کرکے بتاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
پاپا پاپا ۔۔۔۔۔ کی رٹ لگاتے ہوئے عقیل زینوں سے اترتا ہوا۔۔۔
جی بیٹا اتنی کیا جلدی ہے تیسری منزل سے ہی چیختے آرہے ہو
پاپا خون کا عطیہ دینے کا عالمی دن کب منایا جاتا ہے عقیل نے پوچھا؟
بس اتنی سی بات تھی آپ کو تو معلوم ہوگا بیٹا
نہیں پاپا بتائے نا ۔۔۔۔!
چودہ جون بیٹا
پاپا آپ جوٹ بولتے ہیں عقیل نے غصےمیں کہا
نہیں میرے چاند چودہ جون ہے
پاپا کشمیر میں بھی چودہ جون کو یہ دن منایا جاتا ہے عقیل نے پوچھا؟
ہاں بیٹے ۔۔۔۔۔۔ نہیں پاپا آپ جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔۔۔
پھر یہاں ہر روز نوجوان کیوں اپنا خون دیتے ہیں کیا انہیں معلوم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا ان کے پاس خون ذیادہ ہے؟
کیا انہیں اپنے خون سے محبت نہیں ہے ؟

پاپا آپ بولتے کیوں نہیں ۔۔۔۔۔
پاپا بولو نا عقیل نے چیختے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔
پاپا کی آنکھوں میں آنسؤں کا تار بندھا ہوا تھا۔ قطرے ریش مبارک سے ٹپک رہے تھے عقیل بیٹا یہ عطیہ کا خون نہیں یہ مقدس خون ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔!
( شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی )

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular