Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمحمد نہال افروز کی کتاب ’’خالد جاوید :شخصیت اور فن ‘‘ کی...

محمد نہال افروز کی کتاب ’’خالد جاوید :شخصیت اور فن ‘‘ کی رسم نمائی

حیدر آباد: 28 اپریل: المنائی میٹ کے موقعے پر بتاریخ27؍اپریل2017بروز جمعرات، محمد نہال افروز کی کتاب ’’خالد جاوید :شخصیت اور فن ‘‘ کی رسم رونمائی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی سید حامد سینٹرل لائبریری میں المنائی میٹ کے موقعے پر ہوئی۔اس رسم رونمائی میں یونیورسٹی ہٰذا کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر شکیل احمد، رجسٹرار ایم ۔ اے ۔ سکندر، المنائی ڈین پروفیسر ابواکلام،اردو تہذیب و ثقافت کے ڈائرکٹرانیس احسن اعظمی،ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر محمد زبیر،ڈاکٹر عبد الوحید،ڈاکٹر عبدالقادر صدیقی او ربڑی تعداد میں یسرچ اسکالروطلبہ موجود رہے۔محمد نہال افروز کاتعلق پھول پور، الہ آباد اترپردیش سے ہے ۔ انہوں نے الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی،الہ آباد سے بی اے اور ایم اے کرنے کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے2016میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ فی الحال وہ اسی یونیورسٹی سے پی ایچ۔ ڈی کر رہے ہیں۔ محمدنہال افروز کی اب تک پانچ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں دو ترجمہ شدہ ناول’’پہچان‘‘ ، ’’کیوں کہ… عورت نے پیار کیا‘‘ ایک ہندی کہانیوں کا ترجمہ ’’جدید ہندی کہانیاں‘‘ اور دو تنقید کتاب’’مضامین افروز‘‘ اور خالد جاویدـ:شخصیت اور فن‘‘ شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular