Monday, May 13, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldلکھنؤ سے عراق براہ راست پروازوں کا انتظام کرے حکومت : ڈاکٹرعمار...

لکھنؤ سے عراق براہ راست پروازوں کا انتظام کرے حکومت : ڈاکٹرعمار رضوی

لکھنؤ۔ڈاکٹر عمار رضوی سابق کار گزار وزیر اعلیٰ، حکومت اترپردیش نے اشوک گجپتی راجو، مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی، حکومت ہند کو لکھے اپنے مکتوب میں لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے سے زائرین کی فلاح کے لئے جو ہزاروں کی تعداد میں روضہ عراق کے مختلف متبرک شہروں نجف، کربلا اور کاظمین جاتے ہیں، براہ راست ہوائی پرواز شروع کرنے کی پرزور کوشش کی ہے۔ زائرین کی تعداد روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے بتایا کہ 2014 میں سابق حکومت میں ان کی اس موضوع پر بات چیت سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں اجیت سنگھ (مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی اور عراق کے سفیر برائے ہندوستان کے ساتھ ہوئی تھی، جس میں ڈاکٹر رضوی نے لکھنؤ سے براہ راست پروز نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو ہونے والی زحمتوں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی تھی اور اجیت سنگھ نے یقین دلایا تھا کہ جلد ہی اس بارے میں ایئر انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں سے میٹنگ کرکے پرواز شروع کرنے کے سبھی پہلوئوں پر غور کیا جائے

گا۔ڈاکٹر رضوی نے اپنی تمام تر کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے موجودہ مرکزی حکومت سے بھی اس سلسلہ میں مکتوب لکھ کر اور ملاقاتیں کر پرواز شروع کرنے کی اپنی بات کو رکھا ۔ 27مئی 2016کو ڈاکٹر مہیش شرما،وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی (آزاد چارج) حکومت ہند کاایک جوابی مکتوب ملا جس میں انہوں نے 2015کے ہند سے نجف جانے والے زائرین کی تعداد 27262 بتائی اور کہا کہ ایئر انڈیا کے طیاروں کے لئے یہ تداد کم ہے جس میں حکومت کو بہت خسارہ ہوگا۔ ڈاکٹر رضوی نے موجودہ مرکزی وزیر شہری ہوابازی، حکومت ہند کو لکھا ہے کہ تب اور اب میں زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ لکھنؤ سے بڑی آبادی نجف (عراق) اور سعودی عرب جاتی ہے اس لئے یہاں کے عوام کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے براہ راست ایک پرواز لکھنؤ سے مدینہ و ایک پرواز لکھنؤ سے نجف (عراق) کے لئے ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر موصوف سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ایئر انڈیا سے براہ راست یہ پروازیں کم ہونے کے سبب ممکن نہ ہو تو کسی دیگر بین الاقوامی پرواز سے اس کو عوام کی فلاح کے لئے یقینی بنایا جائے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular