قومی ترانہ

0
413

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

اظہر عاطف

پاکیزہ ہوا خوشبو سے لبریز بہت ہے
یہ ملک گلستان ہے گلریز بہت ہے
پوشیدہ ہے ذرّوں میں ترے لعل وجواہر
مٹی تری ہندوستاں زرخیز بہت ہے
یاں ہندو مسلمان سبھی رہتے ہیں مل کر
اس ملک کو تفریق سے پرہیز بہت ہے
جو ملک سے رکھتا ہو مرے بغض و عداوت
وہ شخص دغاباز، شر انگیز بہت ہے
دریائے محبت میں مچاتی ہے جو ہلچل
وہ موج خرافات بلا خیز بہت ہے
شوخی ہے شرارت ہے صداقت بھی ہے اس میں
عاطف انداز بیاں ترا دل آویز بہت ہے
ناندورہ، مہاراشٹر

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here