Sunday, April 28, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

 

شاکر حسین اصلاحی

جن کے ذہنوں میں حق بیانی ہے
ان کی دنیا پہ حکمرانی ہے
عقل کا بھی مقام ہے لیکن
دل محبت کی راجدھانی ہے
ایک درویش نے کہا ہم سے
درد و غم پیار کی نشانی ہے
عمر یوں ہی نہیں کٹی ساری
ہم نے صحرا کی خاک چھانی ہے
روز کرتی ہے اک سوال نیا
یہ جو تصویر اک پرانی ہے
خشک آنکھیں ہیں یہ سمجھتے ہو
ان میں دریاؤں کی روانی ہے
پیار مذہب جہاں پہ ہو سب کا
ایسی بستی ہمیں بسانی ہے
جن کے سر پہ دعائیں ہوں شاکر
ان کے قدموں میں کامرانی ہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular