9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
اشتیاق ساحل
چاہے جیسا تو لے امتحاں زندگی
عزم میرا ابھی ہے جــواں زندگی
تھر تھرانےلگی تیز سانسوں کی لو
آندھیوں کی ہےزد پر یہاں زندگی
زلف سلجھا رہا ھوں.میں حالات کی
تو نہ آنا ابھی درمیاں زندگی
مسکراتے ھوئے ختم ھوجاتی ہے
مختصرسی ہےگل کی میاں زندگی
اپنی شہرت پہ اتنا نہ اترائے
چھین لیتی ہے نام و نشاں زندگی
راہ حق میں کٹائے جو سر دوستو
ہے اسی کی فقط جاوداں زندگی
آپ مجھ سے خفا کیا ھوئے جان جاں
مجھ سے ہونے لگی بدگماں زندگی
جو سکوں تجھ کو محسوس کرنے میں ہے
بات تجھ میں ہے ایسی کہاں زندگی
شہر بے درد میں آئے ہیں گاؤں سے
” لائ ہم کو کہاں سے کہاں زندگی”
زندگانی کا ساحل بھروسہ نہیں
بن کے اک دن اڑے گی دھواں زندگی
کوچین ( کیرالا)