9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
عارفہ مسعود عنبر
زندگی ہم سے جدا ہے آج کل
دل ہے کہ پاگل ہوا ہے آج کل
ہم سے ہے کس بات پر روٹھا ہوا
کس لئےدلبرخفا ہے آج کل
لگ گئی آنکھوں سے اشکوں کی جھڑی
غم کی بارش بھی سوا ہے آج کل
دل میں خواہش ہے نہ کوئی آرزو
داغِ حسرت ہی جلا ہے آج کل
حال دل ہم بھی نہ ظاہر کر سکے
بے خبر وہ بھی ہوا ہے آج کل
زندگی عنبر نہیں ہے زندگی
رابطہ ٹوٹا ہوا ہے آج کل