Monday, May 6, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

ذوالفقار خان زلفیؔ

اب اورکہیں ہم کو یہ جانے نہیں دیتا
یہ درد تیری یاد بھلانے نہیں دیتا
یہ کیسی سیاست کی ہوا باندھ رہا ہے
اک دیپ محبت کا جلانے نہیں دیتا
ہم نے تو بہت خار چنے راہ سے تیری
تو پھول ہمیں آج سجانے نہیں دیتا
ابلیس لگا رہتا ہے کیوں ساتھ ہمارے
ایمان کی دولت کو لٹانے نہیں دیتا
آلودہ میرے شہر کی پھر آج ہوا ہے
پودا بھی کوئی آج لگانے نہیں دیتا
زلفیؔ کو تیری ذات سے یوں عشق ہوا ہے
چہرا کوئی آنکھوں میں سمانے نہیں دیتا
موبائل:9058195119

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular