Monday, May 6, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی

خواہشوں کے کھنڈر میں رہتا ہوں
شہرِ نا معتبر میں رہتا ہوں
بیچ کر پُرکھوں کی حویلی کو
اب کرائے کے گھر میں رہتا ہوں
جانے کس کی تلاش ہے مجھ کو
رات دن کیوں سفر میں رہتا ہوں
بے خبر ہوں مگر خبر یہ ہے
آج کل میں خبر میں رہتا ہوں
مجھ پہ چلتا نہیں طلسم کوئی
میں خود اپنے اثر میں رہتا ہوں
مجھ پہ لازم ہے احترامِ غزل
میں بھی شہرِ جگر میں رہتا ہوں
شب گزیدہ ہوں پھر بھی میں شاکر
جستجوئے سحر میں رہتا ہوں
صدر شعبہ اردو مرادآباد
مسلم ڈگری کالج مرادآباد یو پی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular