Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldشبیر مصباحی کی کتاب تعلیمی نفسیات و بیداری :ایک تجزیہ

شبیر مصباحی کی کتاب تعلیمی نفسیات و بیداری :ایک تجزیہ

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

محمد شفیع ساگر ؔ

نامور ادیب ،مفکر و کالم نگار جناب شبیر مصباحی کی کتاب تعلیمی تفسیات و بیداری اپنی نوعیت کی ایک منفر د کتاب ہے اس کتاب میں مصنف نے بچوں کی نفسیات کا بڑی خوبصورتی سے تجزیہ کیا ہے ۔ چونکہ نفسیات میں لکھنا سب سے مشکل ہے اور مصنف نے اس مشکل موضوع کا انتخاب کیا ہے اور موضوع کے ساتھ انصاف بھی کیا ہے اس لیے مصنف مبارکباد کا مستحق ہے ۔
کتاب کے پہلے ہی باب میں’ تعلیم کے لیے ضروری چیزیں ‘ عنوان سے ایک بہترین مضمون لکھا گیا ہے ۔ گویا مصنف تعلیم کے میدان میں جانے سے پہلے سازو سامان کی تفصیل بتا رہے ہیں کہ وہاں کس کس چیز کی ضرورت پڑھتی ہے جس طرح ایک سپاہی میدان جنگ میں بنا ہتھیا ر کے جنگ نہیںجیت سکتا اسی طرح بنا تیاری کے تعلیم کے میدان میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ اس کے بعد زمہ داریوں پہ بات کی گئی ہے جس میں اُستاد کی زمہ داریاں ، ماں باپ کی زمہ داریاں ، بچوں کی زمہ داریاں اور سماج کی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ رشتے داروں کی زمہ داریوں کا بڑی خوبصورت انداز سے تصویر کشی کی گئی ہے ۔ کتاب میں اخلاقی تعلیم اور مذہبی تعلیم کا باب الگ سے موجود ہے ۔ اس کے بعد بچوںکی نفسیات پہ بات کی گئی ہے جس میں مصنف نے اس موضوع پہ لکھی گئی کُتب سے استفادہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ زاتی تجربات کی روشنی میں بہترین خاکہ کھینچا ہے ۔ چونکہ مصنف خود اسکول سے وابسطہ ہیں اس لیے یہ مشاہدات اور تجربات ان کی زندگی کا معمول ہے ۔ اس لئے مصنف نے بچوں میں احساس کمتری ، کامیاب طالب علموں کی نشانیاں ، جنسی تشدد اورسماج کی زمہ داری ، اخلاقی تعلیم وغیرہ بڑے موضوعات پہ کامیابی کے ساتھ قلم اُٹھایا ہے اور ایک نئی سوچ اور فکر بیدار کرنے کی کوشش کی ہے وہیں پہ کتاب اور مطالعہ ، اساتذہ کرام کو سوچ بدلنے کی ضرورت ، اسکولی بستے کا وزن کم کرنے کے موثر طریقے ٹیچرس ڈے کچھ باتیں وغیرہ موضوعات پہ بہتر طریقے سے قلم اُٹھایا ہے اور بہترین مشورے دیے ہیں۔ گویا اس کتاب میں ان تمام موضوعات کا بہتر طریقے سے احاطہ کر کے شبیر مصباحی صاحب نے سمندر کو کوزے میں بند کیا ہے ۔یہ کتاب اساتذہ طلبا اور والدین کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے ۔ کتاب میں دراس علاقے کو اکائی کے طور پہ لیا گیا ہے اور یہاں کے بچوں کی تعلیمی پسماندگی پہ ایک تحقیق کی گئی ہے ۔ اس بہترین تحقیق میں کئی باتیں کھل کر سامنے آئی ہیں ۔ جیسے ان چند سطور میں مصنف لکھتے ہیں

’’آٹھویں جماعت کے 90فی صد بچے وہ ہیں جو کہ پانچویں کی کوئی کتاب صحیح پڑھ پائیں ۔ اور پانچویں جماعت کے اسی فی صد بچے وہ ہیں جن کو اپنا نام بھی صحیح سے لکھنا نہیں آتا ‘
‘دراس کے تعلیمی بیگ گراونڈ کے حوالے سے بڑی خوبصورت باتیں لکھی ہیں ۔ مثال کے طور پر ایک جگہ لکھتے ہیں
’’کچھ بچے وہ ہیں جنہیں لکھنے پڑھنے کا خاص شوق نہیں ۔ کچھ بچے وہ ہیں جنکا ابتدائی ریکارڑ شاندار ہے لیکن آٹھویں میںپہنچتے پہنچتے ان کا شوق ختم ہوا ۔ کچھ بچے وہ ہیں جن کا میٹرک میں بریک لگا تو لگا ہی رہا ۔ کچھ بچے وہ ہیں جنہوں نے چانس پہ چانس کر کے میٹر ک پاس کر لیا پھر بارھویں پاس کیا تو ان کی عمر جواب دے گئی۔۔۔۔۔‘‘
یہی حالت پوری ریاست کے بچوں کا ہے اس لیے یہ تحقیق پوری ریاست کے لیے قابل قبول ہو سکتی ہے اور اس تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے مصباحی صاحب نے جو طریقے وضع کیے ہیں وہ پوری ریاست کے لیے مفید ہو سکتے ہیں ۔
کتاب ادارہ علم نما کے اہتمام سے شائع ہوئی ہے اور کتاب کے ناشر ہندوستان کے مشہور و مقبول جریدہ تحریک ادب ہے۔کتاب سیاق پبلیکیشن جموں سے پبلش ہو کر آئی ہے کتاب کا ڈئزائن بہت ہی خوبصورت ہے ۔ اور قیمت بھی معقول ۔ یہ خوبصورت کتاب شاہین بُک سیلر کرگل یا اسلم بُک سیلر دراس سے خریدی جا سکتی ہے ۔
دراس کرگل لداخ
,9622221748
ضضضض

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular