Monday, May 13, 2024
spot_img

سلام

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

سید اقبال رضوی شارب

جو دل میں دردِ شہِ کربلا نہیں رکھتے
وہ دینِ حق سے کوئی رابطہ نہیں رکھتے
بھٹک ہی جاتے ہیں منزل سے خواہ کچھ بھی کریں
امامِ وقت سے جو واسطہ نہیں رکھتے
حُسَين غرق تھا اسلام روزِ عاشورہ
جو زیرِ تیغ تم اپنا گلا نہیں رکھتے
جو قوم مانگے مشیّت سے ایک اور حُسَين
ندا یہ آئیگی ہم دوسرا نہیں رکھتے
طرح طرح کی احادیث ان سے سن لیجے
جو عصمتوں کا وہ اک سلسلہ نہیں رکھتے
اہم جو موڑ ہیں تاریخِ دین میں شارب
انھیں پہ لوگ کوئی فیصلہ نہیں رکھتے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular