9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
صبیحہ سنبل
آہ یہ شام کربلا کے نام
اشک کے جام کربلا کے نام
زینبؑ و قاسمؑ و حسینؑ اصغرؑ
ہیں یہ سب نام کربلا کے نام
صبر پیاسوں کی آزمائش تھا
تھا یہ انعام کربلا کے نام
تشنگانِ فرات کو ہے سلام
کوثری جام کربلا کے نام
پیاس کا پیاس سے جو رشتہ ہے
نام در نام کربلا کے نام
کاٹ سکتی تھی دونوں جانب سے
تھی وہ صمصام کربلا کے نام
کچھ تو حق ہو سکے ادا سنبلؔ
میری یہ شام کربلا کے نام
موبائل:9412364009
علی گڑھ