Friday, May 10, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldآفتابؔ اس طرح سے رہتے ہیں شارب اور وقار

آفتابؔ اس طرح سے رہتے ہیں شارب اور وقار

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

سید آفتاب رضا رضوی

چشم حیرت بن گئی میری نگاہ اعتبار
کلک قدرت نے بنا کے کس کو بھیجا شاہکار
گیسوئے علم و ادب شانوں پر لہرائے ہوئے
محفل علم و ادب پر چھا گیا وہ ذی وقار
نظم ہو یا نثر ہو ہر صنف پر یکساں کمال
قوت تخلیق سے سب کو بنایا لالہ زار
اس کے پہلے ایسا کسی نے جشن ہی دیکھا نہیں
تین دن اہل ادب ہوتے رہے جس پر نثار
بارش علم و ادب ہر جشن میں ایسی ہوئی
جیسے گرتا ہو پہاڑوں سے زمیں پر آبشار
خوں بن کر علم ہے جس کی رگوں میں موجزن
میری نظروں میں ہے وہ علم و ادب کا کوہسار
عالم بسری میں ذوق علم پر اتنا شباب
ہر ادا پر ہورہی ہے علم کی دیوی نثار
ظاہر و باطن میں جس کے فرق ہی کوئی نہیں
کوئی موسم ہو مگر رہتا ہے وہ باغ و بہار
جیسے سایہ جسم کا ہو جیسے خوشبو پھول کی
آفتابؔ اس طرح سے رہتے ہیں شارب اور وقار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈوکیٹ فیض آباد

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular