Sunday, April 12, 2026
spot_img

قطعات

mravadhnama@gmail.com 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

چونچ گیاوی
8507854206

بہت نقصان سہنا پڑرہا ہے
گدھوں کے ساتھ رہنا پڑرہا ہے
ضرورت آپڑی ہے چونچ صاحب
گدھے کو باپ کہنا پڑرہا ہے
۔۔۔۔۔۔
رعب اس طرح سے دنیا پہ جما لیتا ہے
اپنے قدموں میں زمانے کو جھکا لیتا ہے
جس کو دیکھا نہ کبھی ہم نے تلاوت کرتے
وہ قسم کھانے کو قرآن اٹھا لیتا ہے
۔۔۔۔۔۔
اک اک قدم اٹھاتا ہے بیوی سے پوچھ کر
وہ فرض بھی نبھاتا ہے بیوی سے پوچھ کر
ہے کتنا طابعدار یہ خود دیکھ لیجئے
وہ ماں سے ملنے جاتا ہے بیوی سے پوچھ کر
۔۔۔۔۔۔
کھا چکے دھوکا بہت اب نہیں کھایا جائے
عقل کہتی ہے کہ اب ہوش میں آیا جائے
یہ ہیں جاسوس یا مجرم انہیں سمجھوں کیسے
اب تو کتوں کا بھی ڈی این اے کرایا جائے
۔۔۔۔۔۔
اپنے بیٹے سے باپ نے یہ کہا
مجھ کو کوئی ملال مت دینا
سب تمہارے ہی نام کردوں مگر
مجھ کو گھر سے نکال مت دینا

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular