غزل

0
151

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

عاقب رضا دائم اعظمی

 

پیار جو تم سے صبح و شام کیا
اپنے مرنے کا اہتمام کیا
جو تھی کہنی وہ بات بھول گئے
روبرو ان سے جب کلام کیا
بات رکھنے کے واسطے ہم نے
سارا جیون انہیں کے نام کیا
گھٹ گئے جی ہی جی میں کچھ نہ کہا
آپ کا ہم نے احترام کیا
ساتھ تیرا کبھی نہ چھوڑیں گے
درد نے دل سے یہ کلام کیا
میری الفت کو کہتے ہوغلطی
جا ،کہ قصّہ یہیں تمام کیا
بھول جاان کو جن کو اے دائم
دل نےاپنا کہا سلام کیا
ضضض

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here