غزل

0
200

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

عمار شاہد

دل کے اس دردکی انتہا چائیے
کیوں خفا ہو مجھے مدعا چائیے
مال و دولت کی کوئی ضرورت نہیں
مجھ کو بس آپ کی اب دعا چاہیے
حسن صورت ضروری نہیں عشق میں
دل کو چاہت بھری اک ادا چاہیے
جو خیالوں سے یادوں سے کوسوں ہیں دور
ائے صبا مجھ کو ان کا پتہ چائیے
مرض ملت کی تشخیص ہوچکی ہے بہت
جس سے ہوگی شفا وہ دوا چاہیے
طالب علم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here