اناج منڈی حادثے میں مرنے والوں کو راجیہ سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

0
116

نئی دہلی،9دسمبر(یواین آئی)راجیہ سبھا میں پیر کو دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر اناج منڈی علاقے میں فیکٹریوں میں اتوار کو آگ لگنے سے مارے گئے 43لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے گھروالوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کے علاج کےلئے بہتر انتظام کئے جائیں جس سے کہ وہ جلد صحت مند ہوسکیں اور ایسےحفاظتی انتظامات کئے جائیں تاکہ ایسے حادثے پھر نہ ہوں۔

اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے وجے گوئل نے کہاکہ ایسے حادثے ہوتے رہتے ہیں لیکن انہیں روکنے کےکوئی پختہ انتظامات نہیں کئے جاسکے ہیں۔اپہارسنیما آگ حادثےسے بھی کچھ سبق نہیں لیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ہمیں یہ نہیں کہنا چاہئے کہ اس حادثے کےلئے کون ذمہ دار ہے،یا اس میں کسی کی ٖغلطی نہیں ہے اور مل جل کر ہمیں ایسے پختہ انتطام کرنے چاہئے جس سے ایسے حادثے دہرائے نہ جائیں۔

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے حادثے روکنے کےلئے مل جل کر کوشش کرنی ہوگی۔اس موقع پر کسی طرح کی الزام تراشی نہی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے لئے نہ تو دہلی حکومت او رنہ ہی دہلی میونسیپل کارپوریشن کو قصوروار قرار دیا جانا چاہئے۔اس طرح کے حادثوں کو روکنے کےلئے مل بیٹھ کر کوئی حل نکالنا چاہئے۔
اس سے پہلے سبھی اراکین نے دو منٹ کےلئے خاموشی اختیار کرکے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here