پیلی بھیت:نابالغ کے ساتھ عصمت دری

0
116

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے گجرولا علاقے میں ایک نابالغ بچی کے رشتہ دار نے ہی اس کا اغوا کر کے گنے کے کھیت میں معصومہ کے ساتھ منھ کالا کیا ہے۔عصمت دری کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی تحریر پر ملزم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے اور متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔انہو نے بتایا کہ متاثرہ کے والدین بریلی میں رہ کر مزدوری کرتے ہیں۔ نابالغ اپنے بھائی اور دادا کے ساتھ رہتی ہے۔
متاثرہ کے والد نے پولیس کی دی گئی اپنی تحریر میں بتایا کہ 26دسمبر دوپہر 3بجے ان کی بیٹی پڑوسی میں بکری چرارہی تھی۔اسی وقت گاؤں کے ہی سورج پال نے زبردستی اسے گھنے کے گھیت میں لے گیا اور رسی سے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کے ساتھ منھ کالاکیا۔تحریر کے مطابق جب متاثرہ کے اہل خانہ ملزم کے گھر شکایت لے کر گئے تو وہ ان سے گالم گلوج پر آمادہ ہوگئے۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here