شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں:جمعتہ علماء ہند کی مسلمانوں سے اپیل

0
187

نئی دہلی، 6 اپریل (؛ شب برات کے موقع پر سو شل ڈسٹنسنگ قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعےۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے امت مسلمہ کو متوجہ کیا ہے کہ اس موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں اور قرآن مجید کی تلاوت کریں۔

انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں شب برات میں عبادت کرنا باعث ِ اجر و ثواب ہے اور اسکی خصوصی اہمیت ہے۔
نفلی عبادت جس قدر ہوسکے وہ اس رات میں انجام دی جائے، ذکرکریں، تسبیح پڑھیں، دعائیں کریں، ایصال ثواب کا اہتمام کریں، یہ ساری عبادتیں گھر پر رہ کر بہتر طریقے سے انجام دی جاسکتی ہیں، قبرستان جانے کے سلسلے میں بھی فقہاء کی رائے ہے کہ ہر شب برات میں جانے کا اہتمام کرنا شرعا لازم نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here