شوہر نے بیوی کی مدد سے کیا عالمی ریکارڈ قائم

0
94

گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے بیوی نے شوہر کو ایک منٹ میں 35 ٹی شرٹس پہننے میں مدد کی۔ڈیوڈ رش جنہوں نے ایس ٹی ای ایم کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے 150 سے زیادہ گینز ریکارڈ توڑے ہیں ، نے کہا کہ اس سے قبل وہ اور ان کی اہلیہ ، جینیفر نے پہلے 2020 کے موسم گرما میں اسی ریکارڈ کی کوشش کی تھی لیکن 32 ٹی شرٹس پہننے کے باوجود ان کی کوشش کو ناکام قرار دیا گیا کیونکہ ہر قمیض کو جسم کے چاروں طرف سے کمر تک آنا چاہیے۔

شوہر نے بیوی کی مدد سے کیا عالمی ریکارڈ قائم

رش نے حالیہ ریکارڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے 35 ٹی شرٹس کو کمر تک کھینچنے میں اہلیہ کی مدد لی۔

رش نے کہا کہ ایک مددگار کی موجودگی ریکارڈ بنانے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوئی کیوں کہ اتنے کپڑے پہننے سے بازو کی نقل و حرکت محدود ہوجاتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here