جشن مولود کعبہ حرم رضوی میں منعقد

0
65

مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں 13 رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شاندار جشن منعقد کیا گيا۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں 13 رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شاندار جشن منعقد کیا گيا۔

جشن مولود کعبہ حرم رضوی میں منعقد

جشن مولود کعبہ کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حجۃ الاسلام مہدی شجاع نے حاصل کیا۔ قرآن مجید کی تلاوت کے بعد حجۃ الاسلام سید حسن سپہر نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل اور مناقب پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں بیان ہوا ہے کہ اگر تمام سمندرمرکب بن جائیں اور تمام درخت قلم بن جائیں پھر بھی ” کلمات اللہ ” کے اوصاف کو بیان نہیں کیا جاسکتا اور حضرت امام موسی کاظم (ع) سے حدیث منقول ہے کہ اہلبیت اطہار(ع) اسماء اللہ ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here