امریکی کانگریس کووڈ علاج کے لئے مزید فنڈز مہیا کرائے: بائیڈن

0
90

واشنگٹن:  امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرانے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر بائیڈن نےصحافیوں سے کہا کہ ٹیکہ کاری، ٹیسٹنگ، بیماریسے حفاظت کے ساز و سامان، ان سبھی کے لئے جتنے فنڈز منظور کیا گیا ہے، اس سے کہیں زیادہ فنڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئندہ برس کے آغاز میں ایک ’’کووڈ۔ 19 ایکشن پیکج‘‘ کی تجویز کا وعدہ کیا اور کانگریس سے اس پر جلد کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کولاکھو ڈالر کی ضرورت ہوگی، اسے دیکھتے ہوئے کہ مختلف مقامات کی صحت سلامتی کو بنائے رکھنے کےلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’اسکولوں کو جانچ، نقل و حمل کے لئے زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا طلبا کو بسوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں سماجی دوری، زیادہ صفائی خدمات، حفاظتی سازو سامان کے لئے رقم ضرورت ہوتی ہے‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here