بی جے پی حکومت کےجنگل راج سے ہورہی یوپی کی بدنامی:اکھلیش

0
811

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست کے خراب نظم ونسق کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے جنگل راج میں دن بدن خطرناک ہوتے نظم ونسق سے ملک ہی نہیں غیرممالک تک میں اترپردیش کی بدنامی ہورہی ہے۔

اس کےلئے بی جے پی حکومت کی لاپروائی ذمہ دار ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں اکھلیش یادو نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے تما م بیانوں اور حکومت کے تمام فیصلوںکے باوجود عورتوں اور بچیوں کے ساتھ آبروریزی کی واردات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں یہی نہیں بلکہ آبروریزی کے ساتھ زندہ جلادینے جیسی سنگین واردات بھی ہونے لگی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی اعلانات کئے۔ فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ، رات میں عورتوںکو گھر تک محفوظ پہنچانے جیسے انتظامات پر ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا۔ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ کی جانب سے سخت سے سخت اور جرائم کے سلسلے میں زیرو ٹالرینس جیسی باتیں کہی گئی تھیں لیکن نتیجہ ہر بار صفر دکھائی دیتا ہے۔

انہوںنےبتایاکہ بدایوں میں سول لائنس کی ایک طالبہ کو شہدے نے چھیڑا تو اس نے ہیلپ لائن ۱۸۱ پر مدد مانگی پولیس کا جواب ملا کہ ہماری گاڑی میں ڈیزل نہیں ہے۔ متاثرین کے فون پر انہیں فوری رسپانس نہ ملنے کے کئی معاملات سامنے آچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here