اناؤ آبروریزی: متاثرہ کی موت اتر پردیش کے کھوکھلے نظم و نسق کی عکاس: پرینکا

0
196

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اناؤ آبروریزی متاثرہ کو انصاف نہیں دلا پانے کو سماجی ناکامی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کی موت سے ثابت ہو گیا ہے کہ اتر پردیش میں نظم و نسق کھوکھلا ہو چکا ہے۔

مسز واڈرا نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اس ایونٹ واقعہ کے لئے ہمارا مکمل سماج ذمہ دار ہے۔ یہ اتر پردیش کی اصلیت کی بھی تصویر ہے۔

اس سے قبل ’’میں ایشورسے دعا کرتی ہوں کہ اناؤ متاثرہ کے خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں ہمت و استقلال دے۔یہ ہم سب کی ناکامی ہے کہ ہم اسے انصاف نہیں دے پائے۔ سماجی طور پر ہم سب مجرم ہیں لیکن یہ اتر پردیش میں کھوکھلے ہو چکے قانون کے نظام کوبھی واضح کرتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’اناؤ کے گذشتہ واقعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے متاثرہ کو فوری طور پر سیکورٹی کیوں نہیں دی گئی؟ جس افسر نے اس کا ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ اتر پردیش میں ہر روز خواتین پر جو ظلم ہو رہا ہے، اس کو روکنے کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ ‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here