فرانس میں بے قابو کورونا، آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان

0
69

فرانس میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا۔ حکومت نے آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانس میں بے قابو کورونا، آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اعلان کیا ہے کہ آج رات سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ تیسرا لاک ڈاؤن چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

فرانسیسی حکومت نے ایفل ٹاور سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کردیے گئے۔ ریسٹورنٹ، سوئمنگ پول، ڈانس ہال اور گیم رومز بند رہیں گے۔ جب کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

فرانس میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار کیسز سامنے آئے۔

جین کاسٹیکس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں زیادہ سختی نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو اپنے گھروں سے 10 کلو میٹر تک سفر کرنے کی اجازرت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی نہیں کرے گا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here