ناجائز اسلحہ کے ساتھ دو ملزمین گرفتار

0
94

لکھنؤ : راجدھانی کے الگ الگ تھانہ علاقہ سے پولیس نے اسلحہ کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ حسین گنج پولیس نے جان لیوا حملہ کے معاملے میں نامزد ملزم رشبھ گوتم ساکن قلعہ بازار رائے بریلی کو ہر ویلاس اسپتال کے پاس سے گرفتار کیاہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک طمنچہ و کارتوس برآمد ہوا ہے۔

ادھر کرشنا نگر پولیس نے مارپیٹ کے معاملے میں نامزد ملزم روی مشرا عرف پنکج ساکن ضلع سیتا پور کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیاہے۔ گرفتار کئے گئے ملزم کے پاس سے ایک طمنچہ و کارتوس برآمد ہواہے۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جیل بھیج دیاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here