Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeSliderاجمیر میں آکسیجن سپلائی میں خلل سے دو مریضوں کی موت

اجمیر میں آکسیجن سپلائی میں خلل سے دو مریضوں کی موت

اجمیر، 22 مئی : راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر ہونے سے کورونا کے دو مریضوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اجمیر میں آکسیجن سپلائی میں خلل سے دو مریضوں کی موت

موصولہ اطلاع کے مطابق ، جمعہ کےروز رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے اسپتال کے کوڈ وارڈ (ٹروما) میں داخل مریضوں کی آکسیجن سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا۔ وارڈ کے قریب آکسیجن پلانٹ سے سینٹرل لائن تک سپلائی میں خلل پڑنے سے مریضوں کی حالت بگڑ گئی جس کی وجہ سے ڈیڑھ بجے اسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تیماردار نے بھاگ کر متبادل سلنڈروں کے ذریعے مریضوں کو راحت دی ، لیکن اسدوران بدقسمتی سے دو مریض دم توڑ گئے۔

اس دوران ، ڈیوٹی پر معمور جونیئر ڈاکٹروں نے بھی محاذ سنبھالا۔ پندرہ منٹ تک آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے مریضوں کی حالت بگڑنے پر مریضوں کے گھر والوں نے ہنگامہ کیا۔ اس پر ، پولیس نے سمجھا بجھاکر معاملہ قابو میں کیا۔

دوسری جانب ضلع اجمیر کے تھانہ ارانئی کے ہیڈ کانسٹیبل مدن لال بھی کورونا سے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انہیں چھ دن قبل ہی اجمیر ریفر کیا گیا تھا۔ ان کی موت سے پولیس اہلکاروں سمیت واقف کاروں، خیر خواہ اور پولیس اہلکاروں میں گم کی لہر دوڑ گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular