دہلی میں پولیس کے ساتھ تصادم میں دو بدمعاش زخمی

0
715

نئی دہلی، 11 اکتوبر ( یواین آئی) دہلی کے نظام الدین علاقے میں جمعہ کی صبح پولیس کے ساتھ ہوئے مختصر تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے ۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ان میں سے ایک بدمعاش قومی دارالحکومت میں ایک خاتون صحافی کا موبائل چھیننے کے معاملے میں ملوث تھا ۔ موبائل چھیننے کے دوران خاتون صحافی زخمی ہو گئی تھیں ۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جب دونوں بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کر دی ۔

جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی سے دونوں زخمی ہو گئے ۔دونوں پولیس کو دارالحکومت کے مختلف حصوں میں رونما ہوئے لوٹ مار اور ڈکیتی کے معاملات میں مطلوب تھے ۔ اس کے علاوہ خاتون صحافی کا موبائل چھیننے کے دوران انہیں زخمی کرنے کے معاملے میں بھی ان کی تلاش کی جا رہی تھی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here