Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeفیصل قریشی کا مارننگ شو آخر کیوں بند ہوا؟

فیصل قریشی کا مارننگ شو آخر کیوں بند ہوا؟

فیصل قریشی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جس سے سب ہی واقف ہیں، وہ صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ نہایت شاندار ٹی وی میزبان بھی ہیں۔

فیصل قریشی گزشتہ چار برس سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو ‘سلام زندگی’ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں لیکن اب ان کا شو بند کردیا گیا ہے۔

فیصلہ قریشی کی میزبانی میں ہونے والے اس مارننگ شو میں پاکستانی انڈسٹری کے کئی نامور اسٹارز جلوہ گر ہوئے، البتہ اس کی آخری قسط میں اداکار نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

شو کی آخری قسط کی میزبانی اداکار ایاز سمو نے کی تھی جبکہ فیصل قریشی مہمان خصوصی بن کر شریک ہوئے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا مارننگ شو شوبز کے خراب حالات اور مالی مسائل کے باعث اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

فیصل قریشی سے جب سوال کیا گیا کہ شو سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی میں ان کے لیے کتنا فرق آیا؟

تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میں بالکل بھی اداس نہیں ہوں، یہ انتظامیہ کا فیصلہ ہے، اس وقت جو شوبز کے حالات چل رہے ہیں ان سے میں واقف ہوں اور ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا، میں مینجمنٹ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ ان حالات کے باوجود بھی ہمارے شو کے لیے کوشش کی گئی، لیکن آخر میں یہ سب ہے تو بزنس ہی، ہمیں اس کام کی تنخواہ ملتی ہے، تو اگر شو اتنا کما ہی نہیں رہا ہوگا بلکہ نقصان میں جارہا ہوگا تو یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے بند ہی کرنا ہوگا، وہ لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے انہیں یہ سمجھنا چاہیے’۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ‘میں پہلے بھی مارننگ شوز کرچکا ہوں، اب دیکھوں گا زندگی میں کیا تبدیلی آئی، ہاں اب ایک بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اداکاری کی جانب زیادہ فوکس کرسکوں گا’۔

شو کے دوران اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ‘انڈسٹری کے لوگ کافی خوش ہیں کہ میں مارننگ شو جاری نہیں رکھ سکوں گا، وہ مجھے اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، میں 3 ڈرامے سائن کرچکا ہوں اور اب ان پر ہی کام کروں گا’۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک انگریزی فلم میں بھی کام کرنے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular