صومالیہ میں دھماکے سے 12 فوجی جوانوں کی موت

0
86

موغادیشو، 8 فروری : صومالیہ کے صوبہ گلمدوگ میں اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں مقامی انٹیلی جنس محکمہ کے سربراہ سمیت 12 فوجی جوانون کی موت ہوگئی اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق صومالیہ کے وسطی علاقہ دھوسمارب میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا، جس سے ان فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ اس علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here