پٹرول – ڈیزل کی قیمت تیسرے روز بھی برقرار

0
79

پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی بلند ترین سطح پر برقرار
نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل تیسرے دن بلند ترین سطح پر برقرار ہیں ۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کو چھوڑ دیگر شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی تاریخی بلندی پر ہیں۔

گھریلو بازار میں سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے کوئی تبدیلی نہيں ہوئی، جہاں اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 93.49 روپے فی لیٹر ہے جبکہ کولکاتہ میں اس کی قیمت 88.30 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔

چنئی میں آج ایک لیٹر پٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے کے پار ہوچکی ہے۔ دریں اثناء، دہلی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 77.13 روپے درج کی گئی۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 83.99 روپے، چنئی میں 82.33 روپے اور کولکاتہ میں 80.71 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here