بگ باس -13 کےاس مسلم کنٹیسٹنٹ کولوگوں نےکہا ‘دہشت گرد’، بھائی نے شکایت درج کراتے ہوئےدی وارننگ

0
250

ممبئی: بگ باس 13 جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہی گھرمیں کوئی نہ کوئی ہنگامہ دیکھنےکومل رہا ہے۔ وہیں گھرمیں چل رہےگھمسان اوربدلتے پیشے کے درمیان شو دیکھنے والےلوگوں کے بھی کچھ پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کوحمایت کرنے کےلئےکئی بار دوسرے کنٹیسٹنٹ کی برائی کردیتے ہیں۔

وہیں ایسا ہی کچھ اس سیزن میں بھی دیکھنے کومل رہا ہے، لیکن اس بارحدپارتب ہوگئی، جب بگ باس کےگھرکےایک رکن کولوگوں نے’دہشت گرد’ کہہ ڈالا۔

یہ کنٹیسٹنٹ کوئی اورنہیں بلکہ عاصم ریاض ہیں۔ عاصم ریاض گزشتہ دنوں سے بگ باس 13 کے گھرمیں کافی جارحانہ برتاؤ کررہے ہیں۔ شومیں بنے رہنے کے لئے ہرکنٹیسٹنٹ کی طرح عاصم بھی اپنی اسٹریٹجی اپنا رہے ہیں، لیکن خاموش رہنے والے عاصم ریاض کا یہ اندازلوگوں کوراس نہیں آرہا ہے۔ حالانکہ بگ باس کے فالورس کا ایک حصہ انہیں کافی پسند بھی کررہا ہے۔ وہیں جب عاصم ریاض کے بھائی عمرریاض نے لوگوں کے ردعمل کودیکھا توحیران رہ گئے۔

عمرریاض نے ٹوئٹرپرپوسٹ کیا ہے۔ انہوں نےلکھا- ‘جولوگ اورفین کلب عاصم ریاض کے مذہب اورریاست پرکمنٹ کررہے ہیں اورانہیں دہشت گرد کہہ رہے ہیں، ان کے لئے آخری وارننگ ہے۔ میں نےاس کی شکایت سائبرپولیس سے کردی ہے۔ اپنی زندگی جیل میں گزارنے سے پہلےاپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ کردو’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here