Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeSliderٹرمپ مواخذے پر سماعت کے دوران حلف کے تحت گواہی نہیں دیں...

ٹرمپ مواخذے پر سماعت کے دوران حلف کے تحت گواہی نہیں دیں گے

واشنگٹن، 5 فروری: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے سینٹ میں ہونے والے مواخذے پر سماعت کے دوران حلف کے تحت گواہی نہیں دیں گے۔

یہ اطلاع مسٹر ٹرمپ کے اٹارنی کاسٹر جونیئر اور ڈیوڈ شوئن نے کانگریس (پارلیمنٹ) کےایوان بالا کی استغاثہ کے خط کے جواب میں دی۔ مسٹر کاسٹر جونیئر نے جمعرات کو خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ہمیں آپ کے نئے تعلقات عامہ محکمہ کا خط ملا۔ ہمارے آئین کا استعمال کرنے کے لئے مبینہ طور پر مواخذے کی کارروائی کرنے کا کھیل کھیلنے کی کوشش کرنی بہت سنگین ہے‘‘۔

اس سے قبل، مواخذے کی سماعت کے لئے چیف امپیچمنٹ منیجر اور رکن پارلیمنٹ جیمی رسکن کو حلف کے تحت گواہی دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہلس میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں مسٹر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا ہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular