نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 دسمبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں
1778 – برطانوی فوج کا امریکی ریاست جارجیا پر قبضہ ۔
1845 – ٹیکساس امریکہ کی 28 ویں ریاست بنا۔
1911 – سن یات سین کو نئی جمہوریہ چین کا صدر منتخب کیا گیا۔
1922 – ہالینڈ نے آئین کو اپنایا۔
1949 – یوروپی ملک ہنگری میں صنعتوں کو نیشنلائزڈ کرلیا گیا۔
1972 – کلکتہ میں میٹرو ریل کا کام شروع ہوا۔
1975 – برطانیہ میں خواتین اور مردوں کے مساوی حقوق سے متعلق قانون کا نفاذ ۔
1977 – دنیا کا سب سے بڑا اوپن ایئر تھیٹر ’ڈرائیو‘ بمبئی میں کھلا۔
1978 – اسپین میں آئین کا نفاذ ۔
1980 – سوویت یونین کے سابق وزیر اعظم کیسیگن کا انتقال ۔
1983 – سنیل گواسکر نے ٹسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ 236 رنز بنائے۔
1985 – سری لنکا نے 43،000 ہندوستانیوں کو شہریت دی۔
1988 – آسٹریلیا میں وکٹورین پوسٹ آفس میوزیم بند ہوا۔
1989 – واکلاؤ ہابیل 1948 کے بعد پہلی بار چیکوسلوواکیہ کے غیر کمیونسٹ صدر منتخب ہوئے۔
1996 – روس اور چین کا ناٹو کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے مل کر کام کرنے کے معاملے پر اتفاق ۔
1998 – دنیا کا پہلا جوہری بم بنانے والے امریکی سائنسدان ریگر شرائبر کا انتقال ۔
2002 – پاکستان کے سیاحوں کو ہندوستان کے تین شہروں میں جانے کی اجازت دی گئی۔
2004 – انڈونیشیا میں سونامی لہروں سے ہلاکتوں کی تعداد 60،000 تک پہنچ گئی۔
2006 – چین نے سال 2006 میں قومی دفاع سے متعلق قرطاس ابیض جاری کیا۔
2008 – مشہور مصور منجیت بابا کا انتقال۔
2012 – پاکستان میں پشاور کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں 21 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔