اے پی کے ضلع گنٹور میں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک- Three killed in road accident in AP’s Guntur district

0
64

Three killed in road accident in AP's Guntur district

حیدرآباد:  اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سیواپورم میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب منی لاری کو ایک 12پہیوں والی لاری نے ٹکر دے دی۔منی لاری خراب ہوگئی تھی جس کی مرمت کے لئے ڈرائیور نے اس کو سڑک کے کنارے ٹہرایا تھا کہ اسی دوران وہاں سے آنے والی بڑی لاری نے اس لاری کو ٹکر دید ی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حادثہ کے بعد بڑی لاری نے ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی جس کے ساتھ ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچی اور مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور ان حالات کا جائزہ لیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرکے مہلوکین کی شناخت کا کام شروع کردیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here