قرآن مختلف النوع علوم کی یکجائی کی اعلیٰ ترین مثال-پروفیسر رحمت اللہ- The Qur’an is the highest example of the integration of different kinds of sciences – Prof. Rahmatullah

0
111

The Qur'an is the highest example of the integration of different kinds of sciences - Prof. Rahmatullah

حیدرآباد:  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کارگزار شیخ الجامعہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے کہا کہ قرآن مختلف النوع علوم کی یکجائی کی اعلیٰ ترین مثال ہے- انہوں نے یہ بات مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیرِ اہتمام آن لائن کورس (MOOCs) پر سہ روزہ آن لائن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں صدارتی خطاب میں کہی-
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بین انضباطی (انٹر ڈسپلنری) تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے موکس کے ذریعہ اس کا فروغ تیزی سے ہو رہا ہے ۔اردو میڈیم اور دینی مدارس کے اساتذہ کو بھی اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔
اس پروگرام کے مہمانِ اعزازی پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج، رجسٹرار انچارج نے بتایا کہ موکس کا دائرہ کار بین الاقوامی ہو تا ہے، جس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں مستفیض ہو سکتے ہیں ۔اس مو قع پر مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی نے خیر مقدمی کلمات پیش کر تے ہوئے بتا یا کہ تقریباًسات سو سے زائد اساتذہ اس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں اور انھوں نے فرداً فرداً تمام لوگوں کا استقبال کیا۔ اس اجلاس کی کاروائی پروگرام کے کو آرڈیٹیٹر جناب مصبا ح انظر، اسسٹنٹ پروفیسر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے چلائی۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر سنیم فاطمہ نے موکس کا تعارف پیش کیا اور شرکا کے سوالوں کے جوابات دیے۔
یو این آئی و خ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here