Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeHealthمنشیات سیل کے سربراہ کا سال رواں میں ممبئی شہر کو کونشہ...

منشیات سیل کے سربراہ کا سال رواں میں ممبئی شہر کو کونشہ سے پاک کر نے کا عزم

نشہ کی لت میں مبتلا نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کےلئے ان کی کائونسلنگ کا بھی عمل جاری: ڈی سی پی نلاوڑے
ممبئی: ممبئی کو نشہ سے پاک کرنے کا عزم ممبئی میں انسداد منشیات دستہ کے سر براہ ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ سال نو میں منشیات کے خلاف کارروائی میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ساتھ ہی ایسے نوجوانوں کو بھی نشہ کی لت سے نجات دلانے کےلئے ان کی کائونسلنگ ہوگی جو بھٹک چکے ہیں یا پھر بے راہ روی کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے پولیس تمام مذہبی پیشواوں علما کرام کے ساتھ مل کر نشہ کے خلاف تحریک شروع کرےگی دتہ نلاوڑے یہاں ممبئی میں جہاں کا انصاف نامی نیوز پورٹل سے بات کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں نشہ کی لت سے نوجوان نسلوں کو آزاد کروانا ہماری سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ایسی نشہ آور گولیوں پر بھی اے این سی کارروائی کر رہی ہے جو نشہ کے لئے استعمال کرتی ہے کف سیرپ کو بھی پکڑا جارہا ہے ، ایم ڈی سب سے سستا نشہ ہے اس لئے ایم ڈی کے خلاف زیادہ کارروائی کی جارہی ہے گزشتہ سال سے اب تک اے این سی نے 50سے زائد ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے کروڑوں روپئے کی نشیلی اشیا ایم ڈی و دیگر نشہ آور گولیاں تک برآمد کی گئی ہیں ۔
دتہ نلاوڑے نے کہا کہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں نشہ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کےلئے علما کرام سے بھی رابطہ کیا جائےگا
جس میں گوونڈی شیواجی نگر ممبئی ناگپاڑہ ، ڈونگری ، کرلا سمیت ممبئی و مضافات کے کئی علاقے شامل ہیں یہ پوچھنے پر کہ نشہ فروش، نشہ خور اور نشہ کا کاروبار کرنے والا بھی مسلمان پائے گئے ہیں تو ایسی صورتحال میں یہ قوم سب سے زیادہ نشہ سے متاثر ہے تو اس پر نلاوڑے نے کہا کہ میں کسی مخصوص مذہب کو اس لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہتا نشہ کا صفایا کرنا میرا مقصد ہے اس لئے تمام لوگوں کو بلا تفریق مذہب و ملت آگے آنا چاہئے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسلوں کو نشہ سے پاک کر سکے۔ ممبئی میں کئی قسم کے نشہ آور شئے کو فروخت کیا جاتا ہے جس میں ایم ڈی سمیت نشہ کی گولیاں بھی فروخت کی جاتی ہے ایسی گولیاں جو میڈیکل اسٹور میں بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخہ یا تفویض کے فروخت پر پابندی ہے ایسی گولیوں کو کھلے عام بازاروں میں کیسے فروخت کیا جارہا ہے اے این سی اس کی بھی جانچ کر رہی ہے کیونکہ ایسی گولیاں بھی ملزمین سے برآمد کی گئی ہیں اور کف سیرپ کی بوتلیں تک برآمد ہوئی ہیں ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular